پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے ضروری ہے۔ چین

بیجنگ(خبرایجنسیاں) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور پیشرفت خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔لو کانگ نے کہا کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات، باہمی اعتماد میں اضافے، اختلافات کے حل اور علاقائی امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا حامی ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments (0)
Add Comment