کراچی(پ ر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مہم چرم قربانی اور اجتماعی قربانی کے سلسلے میں عید ایام میں درجنوں مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیاگیا اور 50 ہزار سے زائد جانور ذبح کیے گئے۔انہوں نے الخدمت کو پہلے سے زیادہ کھالیں دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت کو ملنے والی کھالوں کی تعداد میں اضافہ، الخدمت پر کراچی کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔مسجد قباء زون گلبرگ میں عید کے پہلے روز 500سے زائد گائے اور300سے زائد بکرے ذبح کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت بیرون ملک بھی خدمت کے کام کررہی ہے اور دنیا بھر میں اس کے کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔