منور حسن کی ڈاکٹر عافیہ کی والدہ اور بہن سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن نے عید الاضحی کے پہلے روز ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر جا کر ان کی والدہ عصمت صدیقی اور بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی۔ اس مو قع پر یو نس بارائی اور زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ منور حسن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو صبر کا پور مظاہرہ کر نے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امید ہے کہ نئی حکومت ڈاکٹر عافیہ کی واپسی میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔عصمت صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے بات نہیں کرائی جانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment