کراچی (پ ر) پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین امان اللہ خان پراچہ کا کہنا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان اور نبیل گبول معافی مانگیں۔ کراچی میں مقیم بنگالی اور بہاری شہری نصف صدی سے کراچی میں آباد ہیں جو معیشت کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں کہا کہ مبشر لقمان جیسے سینئر صحافی بنگالیوں کے تاریخ اور انکی قربانیوں سے ناواقف ہے جو باعث حیرت ہے۔