کراچی (پ ر) شیعہ اکابرین نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کو نظرانداز کرکے حکمران کامیابیوں سے ہمکنار نہیں ہوسکتے۔ یہ بات انہوں نے فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں منعقدہ ملت جعفریہ اور شیعہ تنظیموں کے اکابرین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمد حسین مسعودی نے کی۔ علامہ اطہر حسین مشہدی، مولانا ضامن عباس زیدی، علامہ علی کرار نقوی، مولانا حسن شریفی، مولانا مہدی علی، مولانا حیدر علی، علامہ علی غنی، سید نیئر نقوی، سوز خواں نقی لاہوتی اور دیگر نے شرکت کی۔