کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی جی نیب کراچی پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے شہری ابوبکر نے درخواست چیئرمین نیب کو دیدی ہے اور کہا کہ ڈی جی نیب اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے کیس پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور اپنے بھتیجے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں استدعا ہے کہ تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف دیا جائے۔ایک شہری ابوبکر نے چیئرمین نیب کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے میرے بیٹے عرفان کو دھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار کیاہے لہذا مذکورہ کیس ٹیکنکل بنیادوں پر نیب کا نہیں بنتا ہے اور اپنے بھتیجا فہد باوانی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فہد باوانی نے گزشتہ سال سائٹ تھانے میں بیٹے عرفان کے خلاف /17254مقدمہ درج کرایا تھا اور پولیس نے عرفان کو گرفتار کر لیا عرفان بلوچ خود نیب انکوائری میں ملوث ہیں جس کے بعد فہد باوانی کے دوست علی میٹھا نے عرفان کے خلاف سائٹ تھانے میں ایک /17241 درج کرا دیا گیا جس کے بعد پولیس نے عرفان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور جیل بھیج دیا درخواست گذار کے مطابق کہ ابھی کیس میں ضمانت حاصل کی تھی کہ نیب نے عرفان کو گرفتار کر لیا اور بتایا گیا کہ عرفان کے خلاف نیب تحقیقات چل رہی ہیں 6 ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے ڈی جی نیب کیس پر اثر انداز ہو رہے ہیں جبکہ میرے بیٹے نے کسی سے پیسے نہیں لیے۔ فہد باوانی کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا کہ وہ میرے بیٹے کو دے گا جب سے کیس ہوا ہے ڈی جی نیب میرے بیٹے کے خلاف ذاتی ایکشن لے رہے ہیں۔ فہد باوانی کا گینگ ہے جو گرے چینل کے ذریعے الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرتا ہے ڈی جی نیب فہد باوانی کو تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔ نیب نے 3ماہ قبل عرفان کو گرفتار کیا ابھی تک ریفرنس داخل نہیں کیا ۔