حج کے دوران جاں بحق پاکستانی عازمین کی تعداد 42 ہوگئی

اسلام آباد(اے پی پی) حج کے موقع پر جاں بحق ہونے والے پاکستانی عازمین کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حج 2018ء کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اب تک مجموعی طورپر 42 پاکستانی الله کو پیارے ہو گئے جن میں 30 مرد اور 12 خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کو حجاز مقدس کے مختلف قبرستانوں میں ان کے ورثاء کی اجازت سے دفنا دیا گیا ہے۔ یہ اموات بیماری اوردیگر جوہات کے باعث ہوئیں۔10عازمین کا تعلق پرائیویٹ حج سکیم اورباقی کاسرکاری سکیم سے ہے۔مکہ میں سب سے زیادہ 26اموات ہوئیں۔مدینہ میں 7،منیٰ میں 5اورعرفات میں 4عازمین وفات پاگئے۔6افرادکاتعلق جڑواں شہروں سے ہے۔ان میں غلام محبوب ،فضل احمد،چوہدری رحم علی،نسیم بیگم،زینب خاتون،اورسلطان خالد شامل ہیں۔محمدریاض اورحبیب اللہ خان کاتعلق اٹک سے ہے۔

Comments (0)
Add Comment