عمران اسماعیل کی بطورگورنر سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب 27 اگست کو گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی ، جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ حلف لیں گے ۔ ان کی گورنر سندھ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment