روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی امن مشقیں پاکستان۔بھارت کے فوجی دستے پہلی بار شریک

ماسکو(امت نیوز)روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت 8ممالک کی10روزہ امن مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ان مشقوں میں پاکستان اور بھارت کے فوجی دستے پہلی بارشریک ہوئے ہیں۔ پاکستانی دستہ 80 جوانوں پرمشتمل ہے اور بھارت کے تقریباً 200 فوجی شریک ہیں۔اس کے علاوہ چین، روس، کرغیزستان، قازقستان،تاجکستان اورازبکستان کے فوجی بھی حصہ لیں گے۔

Comments (0)
Add Comment