چئیر مینز وسطی – کورنگی فنڈز کی کمی کارونا روتے رہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی اور کورنگی کے بیشتر مقامات پر آلائشیں کچرا کنڈی اور ندی نالوں میں پھینک دی گئی۔الواصح ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں آلائشیں گھروں اور مسجدوں کے سامنے بھی ڈالی گئی‘ضلع وسطی کے ریحان ہاشمی اور کورنگی کے چیئرمین نیئررضا عید کے تینوں دن فنڈ کی کمی کا رونا روتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد،فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے‘لیاقت آباد سپر مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے میں بلدیہ وسطی مکمل طور پر ناکام ہوگئی تاہم متحدہ کے چیئرمین اپنی گاڑیوں پر پارٹی پرچم لگاکر علاقوں میں گھومتے رہے اور مکینوں کو جھوٹی تسلی دیتے رہے۔ کورنگی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین نیئررضا بھی عید کے روز نمائشی دورے کرنے میں مصروف رہے ‘کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن،اللہ والا ٹاؤن،الواصح ٹاؤن،زمان ٹاؤن، کے ایریا،جے ایریا،ناصر جمپ اور اطراف کے علاقوں میں آلائشیں ڈھائی گھنٹوں تک سڑکوں پر سڑتی رہی‘ متعلقہ اداروں کو شکایت کے باوجود عملہ مذکورہ مقام پر نہیں پہنچا‘’’امت‘‘ کو الواصح ٹاؤن کے مکین شیراز نے بتایا کہ الواصح ٹاؤن میں آلائشیں کچرا کنڈی اور مسجدوں کے اطراف پھینک دی گئی، بعدازاں مکینوں نے سولڈ ویسٹ میجمنٹ بورڈ کے دفتر میں بھی شکایت کی جس پر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے مکینوں کو کہا کہ مذکورہ علاقہ ہماری ذمہ داری نہیں آپ ڈی ایم سی کورنگی کو شکایت کریں۔’’امت‘‘ کو ڈسٹرکٹ کورنگی چیئرمین نیئررضا نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے لیئے 1کروڑ روپے فنڈ مختص کیا گیا تھا‘انہوں نے بتایا کہ 1ہزار 61 گاڑیاں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور دیگر کاموں کے لیئے ضلع کورنگی میں استعمال ہوئی‘انہوں نے بتایا کہ ضلع کورنگی سے 3دنوں میں 3لاکھ آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی ہیں تاہم ہمیں جن علاقوں سے شکایت موصول ہوتی رہی اس پر فوری کارروائی کرتے رہے‘ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ4لاکھ47ہزار930جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائی ہیں‘اٹھارہ سو لیبر نے عیدالاضحیٰ پر فرائض انجام دیئے‘انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ضلع وسطی کو ملنے والے رقم تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد بہت کم بچتی ہے‘بلدیاتی ادارے سندھ حکومت کے عدم توجہ اور فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment