راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت آبی تنازعات پرمذاکرات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، 29 اگست کو لاہور میں پہلا رائونڈ منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد دونوں ملکوں میں پہلارابطہ ہواہے۔پاک بھارت آبی تنازعات پرمذاکرات کے لیے شیڈول جاری کیاگیاہے جس کے مطابق 29اگست کو لاہورمیں سندھ طاس کمیشنزکی سطح پر بات چیت کا دورمنعقد ہو گا ۔ بھارتی کمشنرکی سربراہی میں 9رکنی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت قائم مقام کمشنرمہرعلی شاہ کریں گے۔