میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے خلاف میرانشاہ بازار میں مقامی افراد کا دھرنا جاری ہے۔دھرنے میں شرکت کیلئے جنوبی وزیرستان، باجوڑ اور خیبر پختون کے مختلف علاقوں سے لوگ پہنچے ہیں۔مظاہرین نے 11 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو انتظامیہ اور دیگر حکام سے مذاکرات کر رہی ہے۔جمعہ کے روز میرانشاہ سے چند کلومیٹر دور مغرب میں ہمزونی گاؤں کے افراد گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔جب مظاہرین ایک چوکی کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو مظاہرین ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔ شمالی وزیرستان سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ دھرنے میں موجود ہیں۔ انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کو سزا تک دھرنا جاری رہے گا۔