انقرہ(امت نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اقتصادی حملوں کے خلاف قوم متحد ہے اور اپنا تحفظ خود کرسکتی ۔ 26 اگست 1071 کی فتح ملازگیرت کی سالگرہ اور ہفتہ ظفر کی مناسبت سے ایک پیغام میں ترک صدرنے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک سے حملوں کے باوجود ترک قوم ہزار برس سے اس سرزمین پر اپنے وجود کو قائم رکھے ہوئے ہے جس کا سہرا فتح ملازگیرت کے سر ہے۔اناطولیہ کو ابدی وطن کی حیثیت دلانے میں معاون ملاز گیر فتح اور جنگ آزادی کا ایک اہم موڑ ثابت ہونے والے عظیم معرکے کی یاد میں ہم ماہ اگست کے آخری ایام کو ہفتہ ظفرکے نام سے منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم یک جان و یک قلب ہیں اور ہمیں 2023،2053اور 2071کے اہداف سے باز رکھنے میں کوئی بھی طاقت کامیاب نہیں ہو سکتی۔