چین کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 18 ہلاک

بیجنگ(این این آئی) چین کے شمال مشرقی شہر ہربن میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ساوٴتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہربن کے سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکاتاہم وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔گزشتہ برس نومبر میں دارالحکومت بیجنگ کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں بھی19افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بیجنگ کی میونسپل گورنمنٹ نے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک40روزہ خصوصی آپریشن کا آغاز کیا تھا اس سے قبل2010میں شنگھائی کے ایک اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ لگنے سے بھی 58 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment