رکشہ-سوزوکی تصادم میں 14 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)موچکو کے علاقے بلدیہ مواچھ پل پر تیز رفتار سوزوکی مخالف سمت سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں 18 سالہ اویس ، 16سالہ راجہ ، 20 سالہ فیاض ، 35 سالہ گلزار ، 30 سالہ احمد، 40 سالہ محمد صالح ، 25 سالہ دلدار ، 35 سالہ ماہل ، 40 سالہ مختیار، 11 سالہ افتخار ، 25 سالہ محسن ، 25 سالہ نثار ، 50 سالہ رمضان اور 25 سالہ ذاکر شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment