جے ڈی سی فاوٴنڈیشن کی جانب سے اجتماعی قربانی برائے مستحقین

کراچی(بزنس رپورٹر)فلاحی ادارے جعفریہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فاوٴنڈیشن کی جانب سے اجتماعی قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا ۔اس قربانی میں 25اونٹ،15گائے و بیل ا ور لاتعداد بکرے و دنبے ذبح کئے گئے۔گوشت کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔اجتماعی قربانی کے موقع پر چیئرمین فائونڈیشن شیخ محمد حسن، سنی اتحاد کونسل کے مولانا فیصل عزیزی، جعفر رضا تھانوی، مولانا سلیم اللہ خان(جے یو آئی ایف)، مولانا علی کرار نقوی و دیگر علما کرام اور سماجی شخصیات نے شر کت کی۔علماء نے فاوٴنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔جنرل سیکرٹری ظفر عباس کے مطابق گوشت مستحقین تک پہنچایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گوشت کی پیکنگ جامعہ کراچی، آئی بی اے اور جامعہ اردو سمیت مختلف کالجز اور جامعات کے طلبہ نے کی۔

Comments (0)
Add Comment