سندھ بار کونسل ممبران-چیئرپرسن ویمن لیگل رائٹس کی ملاقات

کراچی ( پ ر) لیگل ایڈ، ہیومن رائٹس کمیٹی اور ویجیلینس اور اینٹی کرپشن کمیٹی سندھ بار کونسل کے چیئرمین محمد اعظم خان کے سا تھ سحریحیٰ چیئر پرسن وومن لیگل رائٹس اور پروٹکشن کمیٹی ، ایف پی سی سی آئی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کوآرڈینیٹر محمد اشرف ، ایس بی سی کمیٹی کے دیگر ممبران طارق شاہ، محمد فاروق اور یوسف مگسی نے شرکت کی ۔ اجلاس کا ایجنڈا سندھ کے جیلوں میں قید قیدیوں کی امداد اور حفاظت تھا ۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد ملیر کی جیل سے اس کا آغاز کیاجائے گا ۔ اجلاس میں ضرورت مند خواتین اور بچوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment