نامعلوم چور سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر کے باہر سے ایمبولینس لے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نامعلوم ملزمان نے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر کے باہر سے ایمبولینس چوری کرلی۔ پولیس نے درخواست وصول کرکے ملزمان و مسروقہ ایمبولینس کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی سینٹر کے باہر کھڑی ایمبولینس نمبرای اے-5084 نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینس چوری ہونے کی درخواست وصول کرکے ملزمان اور مسروقہ گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment