کراچی(بزنس رپورٹر)بلدیہ ملیر کے چیئرمین جان محمد بلوچ نے وزیر بلدیات سعید غنی کی ہدایت پر صفائی مہم شروع کردی۔ چیئرمین نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیاتی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ان کی ہدایت پر 7 روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے مرکزی و ذیلی شاہرائوں پر صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔