کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت مہم چرم قربانی و اجتماعی قربانی کے سلسلے میںعید کے تینوں روز تمام اضلاع کا دورہ کیا اور کارکنوں اور ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں ۔ حافظ نعیم الرحمن سیکریٹری جنرل عبدالوہاب اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ سوسائٹی زون کا کیمپ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کارکنان اور رضاکاروں کی کاوشوں کو ساراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ جذبہ کارفرما رہے گا ۔ انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ جماعت اسلامی اللہ کی رضا کے لئے چرم قربانی جمع کرنے سمیت مخلوق کی خدمت جاری رکھے گی اس موقع پر یونس بارائی ، یوسی 18 کے چیئرمین ، یوسی 8 کے کونسلر سید وزیر قادری، ناظم زون سلیم عمر، ریاض کملانی ، خالد خمیسہ، فرخ شیخ، نعیم اختر اور فاروق کملانی کے علاوہ کارکنوں اور رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔