کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے صدر پاکستان کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل(پیر) آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔ خواہشمند افراد رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ آفس سے کل درخواستیں وصول کرکے 12 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹرار کے مطابق ابھی تک کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ صدر پاکستان کیلئے الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے۔