صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے تحریک انصاف کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد(نمائندہ امت ؍مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئرقیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں صدارتی انتخاب جیتنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب پی ٹی آئی کا امیدوار ہی جیتے گا۔اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما بھی پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کے حق میں مہم چلائیں ۔اس موقع پر بلوچستان میں یار محمد رند اور انوار الحق کاکڑ،سندھ میں حلیم عادل شیخ،پنجاب میں علیم خان کو صدارتی مہم چلانے کی ذمے داری دی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment