اسلام آباد (محمد فیضان )حکومت نےکفا یت شعاری مہم کےتحت وفا قی وزا رتوں اورڈویژنوں میں کام کرنےوا لےافسرا ن کےزیرا ستعما ل ایک ہزارسی سی سےبڑی اور لگژری گاڑیاں نیلام کرنےکافیصلہ کیاہےاوران ا فسران کو800سی سی سوزوکی مہران اور ایک ہزارسی سی کی سوزوکی کلٹس گا ڑیاں ا ستعمال کر نےکی ہدا یت کر دی ہےجبکہ دفتری اوقات سے ہٹ کر سرکا ری گاڑیوں کےا ستعمال پر مکمل پا بندی ہو گی وزیر ا عظم نے تما م وزا رتوں اور ڈویژنوں کو فوری طور پرا ن احکاما ت پرعمل درآمدکرنےکاحکم دیا ہے۔ حکومت نے گاڑیوں کی نیلامی اورپٹرول کی بچت کےذریعےایک ارب ڈالرکی رقم ا کٹھی ہو نےکا انداز ہ لگایا ہے۔ذرا ئع کےمطابق و زیرا عظم عمران خان نےسرکا ری گا ڑیوں کا غیر ضروری ا ستعما ل ختم کرنے کےلیےتمام وزا رتوں اور ڈو یژنوں میں بڑے ا فسران کے ذا تی طورپر زیرا ستعمال سرکا ری گا ڑیاں نیلام کرنے کی ہدایت کردی ہے اور سا تھ ہی یہ بھی ہدا یت کی گئی ہے کہ کو ئی ا فسر سرکاری ا وقات کے بعد یا چھٹی والے دن سرکاری گا ڑی استعمال نہیں کرے گا۔ وفاقی وزارتوں اور ڈویژ نوں کے ملازمین کو یہ ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ دفتری ا وقات کا ر کے بعد کسی سرکاری گاڑی کو ا فسر کے ذا تی ا ستعما ل میں دیکھیں تواس کی تصویر بنا کر پرا ئم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھیجیں جبکہ عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری چھٹی والے دن ، سرکاری ا وقات کے بعد یا دوران اگر وہ بازاروں میں سرکا ری نمبر پلیٹ وا لی گا ڑیوں کو افسران کے اہل خانہ کے ذا تی ا ستعما ل میں دیکھیں تو اس کی تصویر فوری طور پر سو شل میڈیا پر اپ لوڈکریں یا پھراس کی ا طلا ع پرا ئم منسٹرسیکرٹریٹ کوکریں۔