کراچی (اسٹاف رپورٹر) مواچھ گوٹھ میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے نو ماہ کا بچہ نیاز حسین جان سے چلا گیا،ورثا کا واقعہ کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود مواچھ گوٹھ میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے نو ماہ کا بچہ نیاز حسین جان جاں بحق ہو گیا ،جس کے بعد ورثا نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔نیاز حسین کے ورثا کا کہنا تھا کہ نیاز حسین کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر قریبی کلینک لیکر گئے جہاں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچہ انتقال کرگیا۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے بچے کو رات کے اوقات میں اسپتال لایا گیا جس ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ نیاز حسین کے ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ دیگر زندگیوں کو بچایا جاسکے۔