تلہ گنگ؍مندرہ؍گوجر خان؍جاتلی(نمائندگان امت) مندرہ چکوال روڈ پر کارحادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ4 شدید زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کی تین بیٹیاں شامل ہیں، بدقسمت گاڑی تلہ گنگ سے راولپنڈی آرہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق عمران انصاری اپنی اہلیہ ،6 بچیوں اور بھا نجی سمیت تلہ گنگ سے راولپنڈی آتے ہوئے دولتالہ کے قریب ایک زیر تعمیر پل سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں عمران اس کی اہلیہ عصمت بی بی ،دو بچیاں طیبہ اور علشبہ موقع پر جا بحق ہو گئیں جبکہ جویریہ،ماریہ ،حبیبہ،علیشاہ اور سنبل شدید زخمی ہو گئیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور میتوں کو رول ہیلتھ سنٹر مندرہ پہنچایا گیا جہاں پانچوں شدید زخمی بچیوں کی جن حالت تشویش ناک تھی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایک زخمی بچی چل بسی۔ بدقسمت خاندان تلہ گنگ سے راولپنڈی کی طرف آرہا تھا حادثے کے بعد اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مر ید پھا ٹک پل گذشتہ پانچ سالوں سے زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے انہوں نے حکام بالا سے سست روی کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر عمران انصاری سمیت دیگر مرحومین کی نماز جنازہ جھاٹلہ قبرستان میں ادا کی گئی اس موقع پر شہر بھر کی فضا سوگوار تھی ۔