غیرملکی قراردیکر شہید کیا گیا نوجوان کشمیری نکلا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے غیر ملکی دہشت قرار دے کر دفن کر دیئے جانے والے شہید کشمیری نوجوان کی لاش کو قبر کشائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ غیرملکی قرار دے کر دفن کر دیئے جانے والے کشمیری نوجوان کی لاش کو حاصل کرنے کے لیے لواحقین کو 16 دن تک قانونی جنگ لڑنا پڑی۔پولیس کی موجودگی میں شہید مظفر احمد کی قبرکشائی کی گئی اور ڈی این اے کی تصدیق کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ گزشتہ روز شہید کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی جس میں حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تجدید جدوجہد آزادی کشمیر اور بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔واضح رہے کہ 8اگست کو ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے مظفر احمد کو گھر سے حراست میں لیا تھا اور اسی روز گولی مار کر شہید کردیا تھا تاہم لاش لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے غیر ملکی دہشت گرد قرار دے کر دفنا دیا گیا۔ لواحقین نے سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر لخت جگر کو پہچانا اور لاش کی حوالگی کے لیے قانونی جنگ لڑی۔

Comments (0)
Add Comment