اسلام آباد(امت نیوز)فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ (آج) پیر سے. شروع ہوگا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ سے ایک ایک ئیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں پاک سپورٹنگ کلب اور پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔