تہران(امت نیوز) ایران کے مغربی حصے ميں آنے والے زلزلے کے نتيجے ميں 2 افراد ہلاک اور 255 زخمی ہو گئے ہيں۔ ريکٹر اسکيل پر چھ شدت کا يہ زلزلہ کرمان شاہ صوبے کے شہر جواں رُود سے سولہ کلوميٹر جنوب مغرب کی طرف اتوار کی صبح آيا۔ زلزلے سے70 ديہات متاثر ہوئے اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ ایرانی محکمہ ارضیات کے مطابق زلزلے کے بعد قدرے کم شدت کے65 آفٹر شاکس محسوس کيے گئے۔زلزلے کے نتيجے ميں 500 عمارات کو نقصان پہنچا۔عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بغداد میں بھی محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ۔