فیصل آباد میں سسرال جانے سے انکار پر لڑکی قتل

فیصل آباد(امت نیوز) سسرال جانے سے انکار پر لڑکی کواس کےباپ اور چچائوں نےمبینہ طورپر گلا دباکرقتل کردیا، پولیس نے3افرادکوحراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی۔رسول نگرمیں 25سالہ رابعہ کےقتل کےبعداہل خانہ نےلاش دفنانےکی کوشش کی تواہل علاقہ نےپولیس کواطلاع کردی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد اور2 چچاؤں کوحراست ميں لے کرتحقیقات شروع کردیں۔ابتدائی اطلاع کےمطابق رابعہ کی شادی اس کی مرضی کےخلاف کی گئی تھی ۔

Comments (0)
Add Comment