راولپنڈی(نمائندہ امت) اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس معظم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نوجوان جیل وارڈر سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی جس پر دونوں ملزمان کو معطل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل معظم علی نے اپنے ساتھی وارڈر بلال کے ساتھ مل کر نوجوان جیل وارڈر صفدر سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی، جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے دونوں ملزمان کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا۔جیل ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس معظم علی اور وارڈر بلال نے ساتھی وارڈر کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے انکوائری کی اور تصدیق ہونے کے بعد معاملہ آئی جی کے نوٹس میں لایا گیا۔ فوری طور پر دونوں ملزمان کو معطل کرکے معاملے کی مزید تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی جیل نوید رؤف کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔تھانہ ریس کورس کے علاقے میں 1 نوجوان کی 4سالہ بچے کے ساتھ زیادتی علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈھوک بنارس گلی نمبر 15 کے رہائشی سلمان نے پولیس کو رپورٹ درج کرا تے ہو ئے بتایا کہ میں محنت مزدوری کر تا ہوں، ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا ، اویس ولد ارشد سکنہ مدینہ کالونی گلی نمبر 5 مصریال روڈ میرے 4سالہ بچے ارسلان کو اغواء کر کے ایک زیر تعمیر میں لے گیا جہاں وہ بچے کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا کہ گھر کا مالک طارق بٹ ،تنویر خان ،امیر خان،وغیر ہ نے بچے کے شور کی آواز سنی اورملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے اور نوجوان کا میڈیکل کرو ا یا جس کی حتمی رپورٹ کاانتظارہے۔