کرک(مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اور تین بیٹوں کو قتل کردیا جبکہ شوہر اور بیٹوں کی ہلاکت کی خبر سن کر بچوں کی ماں بھی صدمے سے چل بسی۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شاہ سلیم گڈی خیل میں پیش آیا جہاں پاڑو خان نامی شخص اپنے تین بیٹوں کے ساتھ رشتےدار کے جنازے میں شریک تھا۔اس موقع پر اس کے مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ اور تینوں بیٹے جاں بحق ہوگئے۔باپ اور تین بیٹوں کی موت کی خبر گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، بچوں کی ماں یہ صدمہ برداشت نہ کرسکی اور وہ بھی چل بسی۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔