کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں پولیس اہلکاروں نے رشوت بٹورکرچربی پگھلانے کےغیرقانونی دھندے کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہوئی جس میں میں 2 پولیس اہلکاروں کورشوت بٹورتےدیکھاجاسکتاہے۔ رہائشی علاقے میں چربی جلانےسےدھواں اورتعفن اٹھتا ہے جس سے بیماریاں پھیلنےکاخدشہ بڑھ گیاہے۔دریں اثنا کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ویڈیو پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل نیاز احمد اور پولیس کانسٹیبل اعجازکو شناخت کے بعدحراست میں لینے اورمعطل کر کے دو روز تک پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں قید رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو مجرمانہ عمل سے روکنے میں ناکامی پر عیدگاہ تھانے کے ایس ایچ او کو بھی شوکاز جاری کیا گیا۔