سرکاری عمارتوں کو عوامی استعمال میں لانے کیلئے مشاورتی اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اہم قومی عمارتوں کوعوامی استعمال میں لانے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر ہائوس سمیت قومی عمارتوں کے عوامی استعمال سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ شفقت محمود اجلاس میں وزیراعظم کی خواہش اور ایجنڈے سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات کے بعد اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم ہائوس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کو یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان نے اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم عمارات کو جامعات یا لائیبریریاں بنانے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ آج کے اجلاس میں ان تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور قابل عمل حل تجویز کیے جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment