عابد باکسر کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس مقابلوں کے مبینہ ماہر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کو ایک قتل کیس کی تفتیش کیلیے سی آئی اے پولیس نواں کوٹ نے بلایا تھا۔تفتیش کے دوران عابد باکسر کا مدعی منا فردوسی سے جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کی بناء پر دونوں پارٹیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا جو 2007 میں نوکری سے فارغ ہونے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment