قادیانیوں کو مسلمان لکھنے پر شیریں مزاری کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) قادیانیوں کو مسلمان لکھنےپر ختم نبوت لائیرزفورم نے وفاقی وزیر شیریں مزاری اورآرپی اوفیصل آباد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین ختم نبوت لائیرز فورم ملک ذیشان احمداعوان ایڈووکیٹ اور کوآرڈینیٹرعلی شیررانا ایڈووکیٹ نےکہاہےکہ وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کی قادیانی غنڈوں کی معصوم مسلمانوں پرفائرنگ بارے آفیشل واٹس ایپ گفتگو میں ،جو ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری کی ہے، قادیانیوں کو سنی مکتبۂ فکر کے ساتھ ،مسلمانوں کا فرقہ، لکھ کر انہیں غیر آئینی، غیر قانونی اور غیراسلامی طور پر مسلمان ظاہر کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔ ختم نبوت لائیرز فورم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراور سینئر پولیس آفیسر کی اس ناپاک جسارت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ختم نبوت لائیرز فورم کے ذمہ داران بدر عالم شیخ ایڈووکیٹ، ملک ممتاز اعوان ایڈووکیٹ، ملک اکرم اعوان ایڈووکیٹ، حاجی عبدالغفور ایڈووکیٹ نے کہا کہ قادیانیوں کو مسلمان کہنے کے تعزیرات پاکستان کے تحت جرم کے ارتکاب پر ڈاکٹر شیریں مزاری اور بلال صدیق کمیانہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ملک ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی یہ ناپاک جسارت آئین کی نافذ دفعات کا کھلامذاق آئین اسلام اور قانون سے کھلی غداری ہے جسے کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاکٹر شیریں مزاری سے استعفیٰ لیا جائے اور انکے علاوہ آرپی او فیصل آباد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائے۔
بنوں( نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بنوں نے فیصل آبادمیں قادیانیوں کی جانب سے نہتے لوگوں پر فائزنگ کے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا، تحقیقات نہ کئے جانے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی قادیانیوں نے پاکستان میں سر اٹھانا شروع کر دیا ہے فیصل آباد میں ہونے والے واقعہ کے ملزموں کو کیفر کردر تک نہ پہنچایا گیا تو ختم نبوت کے پروانے پورے پاکستان میں احتجاج کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع کر دیں گے جو نئی حکومت کے لئے اچھا شگون نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار ہنگامی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عظمت اللہ سعدضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ناظم نورڑ مولانا طاہر میر، مولانا شمس الحق حقانی اور حاجی محمد آیاز خان مہتمم جامع مسجد حافظ جی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو اگر کسی خطرہ ہے تو وہ قادیانی ہیں جنہوں نے ابھی تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ہے اور ہمیشہ پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ فیصل آبادمیں ان لوگوں نے جو دہشت گردی کی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کر کے انکو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم مجبورا احتجاج کریں اور یہ سلسلہ پورے ملک تک پھیلے گا۔

Comments (0)
Add Comment