وزارت اعلی کے 5امید وار23رکنی پنجاب کابینہ میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ایجنسیاں) وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل 5 امیدوار پنجاب کی 23 رکنی کابینہ میں شامل ہوگئے۔ علیم خان- محمود الرشید- یاسمین راشد- سبطین-یاسرہمایوں وزیراعلیٰ کے عہدے کے خواہشمند تھے تاہم قرعہ فال عثمان بزدار کے نام نکلا تاہم اب انہیں پنجاب کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سینئر وزیر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران کی زیر صدارت پنجاب کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر نے شرکت کی اور 23رکنی کابینہ کے نام فائنل کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا، وہ پنجاب کے سینیئر وزیر بھی ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میاں محمود الرشید کو ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ، میاں اسلم اقبال کو انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ، راجہ بشارت کو قانون اور پارلیمانی امور،راجہ راشد حفیظ کو ریونیو ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور میڈیکیشن ایجوکیشن، مخدوم ہاشم بخت کو خزانہ، سمیع اللہ چوہدری کو خوراک ،فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات اور کلچریاسر ہمایوں سرفراز کو ہائر ایجوکیشن اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ،حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول،تیمور خان کو امور نوجوانان اور اسپورٹس محسن لغاری کو ایریگیشن ،مراد راس کو اسکول ایجوکیشن،انصر مجید نیازی کو لیبر اور مین پاور کے قلمدان سونپے گئے ہیں اس کے علاوہ محمد اکرم چوہدری کو وزیراعلیٰ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔

Comments (0)
Add Comment