پی پی حامی کارروائی سے ناخوش۔مخالفین کاخیر مقدم

پنگریو(نمائندہ امت)اومنی گروپ کی کھوسکی شوگر مل پر چھاپے اور ریکارڈ تحویل میں لینے سمیت اسلحہ بر آمد کئے جانے کی اطلاعات پر پیپلز پارٹی کے حامیوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھاپے صدارتی انتخابات کے حوالے سے مارے جارہے ہیں اور ان کا مقصد صدارتی انتخابات میں موجودہ وفاقی حکومت کے امیدوار کی حمایت کے حصول کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت پر دباؤ ڈالنا ہے ۔صدارتی انتخابات کے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی اور چھاپوں کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا جبکہ پی پی مخالف حلقوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان چھاپوں کا مقصد کوئی سیاسی نہیں ہے بلکہ اومنی گروپ نے منی لانڈرنگ سمیت مختلف فراڈ کئے ہیں جس کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment