ہفتے میں2دن کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہفتے میں 2 دن وفاقی کابینہ کااجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اپنے 100 روزہ منشو ر پر فوری عملدرآمد کرانے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے میں دو بار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو منگل اورجمعہ کے روز ہواکرے گا۔ وزیراعظم ہاؤس نے فیصلے کی روشنی میں وزارتوں ،ڈویژنوں کوبروقت پریزنٹیشنز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے سے متعلق تمام پریزیٹیشنز وقت پر تیار کرلی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔دریں اثنا پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی شاہانہ اخراجات کی روایات ختم کی جائیں،حکمرانوں کوعوام کیلئےمثالی ہوناچاہیے،عوام نےحکومت سےبہت سی توقعات وابستہ کررکھی ہیں،عوام کوہم سےامیدیں ہیں،تبدیلی لاکردکھائیں گے،انھوں نے کہا کہ وزرامیرٹ اورگڈگورننس یقینی بنائیں۔

Comments (0)
Add Comment