پنگریو(نمائندہ امت )کھوسکی شوگر مل کی انتظامیہ پر کاشت کاروں کے کروڑوں روپے دبانے اور دیگر مالی معاملات میں گھپلوں کے الزامات بھی ہیں جن کے بارے میں کاشت کاروں نے شکایات درج کرا رکھی ہیں تاہم کاشت کاروں کی شکایات پر کسی بھی ادارے نے نوٹس نہیں لیا تھا مگر گروپ کے سربراہ انور مجید کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی و مالیاتی ادارے متحرک ہوئے ہیں اورمل پر چھاپہ مارکر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔