آبی ایشوز پر پاک بھارت مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد/نئی دہلی(آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی ایشوز پر مذاکرات (آج)پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے‘جس میں پاکستان کی جانب سے دریائے چناب پر بھارت کے بنائے گئے 2آبی منصوبوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاک‘بھارت آبی ایشوز پر مذاکرات سے متعلق بھارتی واٹر کمیشن کی سربراہی میں 9رکنی وفد (آج)پیر کو پاکستان پہنچے گا،بھارتی واٹر کمشنر اور پاکستانی واٹر کمشنر کے درمیان پانی کے مسائل پر مذاکرات ہوں گے،پاکستان دریائے چناب پر بھارت کی جانب سے بنائے گئے 2منصوبوں پر تحفظات سے آگاہ کرے گا،یہ دونوں منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں،ان منصوبوں میں ”پاکل دول اور کلنائی“شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔

Comments (0)
Add Comment