لندن(امت نیوز) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف شیڈول چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے جیمز ونس کو 14 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا، انہیں جونی بیئرسٹو کے کور اپ کے طور پر ٹیم میں طلب کیا گیا ہے، بیئرسٹو کی بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلی فریکچر ہو گئی تھی جس کے باعث ان کی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ30 اگست سے شروع ہو گا، انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔