لاہور (امت نیوز)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حفیظ کی ٹیم میں سلیکشن مشکل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ٗاگر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس کر گئے تو انہیں ایک اور آل رائونڈر محمد نواز کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم چار دن کیلئے ایبٹ آباد جائیگی جہاں پہاڑی علاقے میں فٹنس کی بہتری کیلئے کیمپ لگایا جائیگا۔تین ستمبر سے لاہور میں دس روزہ باضابطہ فٹنس کیمپ لگایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ذرائع کے مطابق زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی 16 رکنی ٹیم تھی جس میں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایشیا کپ کی ٹیم سے ڈراپ کردیا جائیگا جبکہ عماد وسیم کو شامل کرکے 15 کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔عماد وسیم کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا اگر وہ فٹ قرار دے دیئے گئے تو انہیں محمد نواز کی جگہ شامل کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر رومان رئیس کی انجری شدید نوعیت کی ہے انہیں ابھی تک پاکستان ٹیم میں آنے میں وقت درکار ہے ٗالبتہ سب سے بڑا مسئلہ محمد حفیظ کا رویہ ہے۔