دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے دبئی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے پیر کے روز ٹی وی چینل پر خبر نشر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے پاس موجود سمد 3نامی ڈرون طیارے کے ذریعے دبئی ائیرپورٹ پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا گیا ہے۔ تاہم یمنی حوثی باغیوں نے مبینہ حملے اور نقصانات کی کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دبئی ائیرپورٹ حکام اور متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یمن حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ کیے جانے کی خبر کو بے بنیاد قراردیا اور کہا کہ دبئی ائیرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔