ڈہرکی (نمائندہ امت) ڈہرکی کی درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف میں صادق آباد کی رہائشی ریحانہ مسیح اور رحیم یار خان کے رہائشی آصف مسیح نے گدی نشین پیر عبدالخالق قادری کے بدست کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ہے، جن کا نام ریحانہ مسیح کا اسلامی نام ریحانہ اور آصف مسیح کا نام محمد آصف رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر نو مسلم جوڑے ریحانہ اور محمد آصف نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم دونوں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے گدی نشین پیر عبدالخالق قادری کے بدست کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مرضی سے مسلمان ہوئے ہیں ۔ہمیں کسی نے کوئی زبردستی نہیں کی ہے، نو مسلم جوڑے نے مسلمان ہونے کے بعد شادی کرلی ہے۔