انتخابی دھاندلی کیخلاف حب میں بی این پی عوامی کی احتجاجی ریلی

حب (نمائندہ امت) بی این پی عوامی کی کال پر الیکشن 2018 میں دھاندلی کیخلاف حب شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، بی این پی لسبیلہ کے رہنما واجہ کے بی مگسی، میر قدرت اللہ بلوچ، واجہ ظہوربلوچ، محبوب شاہوانی اور رحمت زہری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں پرگشت کرتے ہوئے لسبیلہ پریس کلب حب پہنچی، جہاں شرکا نے مظاہرہ کیا۔ اس پر موقع پر مظاہرین نے الیکشن کمیشن اور انتخابات میں دھاندلی کیخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن 2108میں دھاندلی کرکے بی این پی عوامی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آواران، سکندر آباد، خضدار، زہری پنجگور اور تربت مند میں نتائج تبدیل کرکے بی این پی عوامی کی جیت کو ہار میں بدلا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہوجائیں۔

Comments (0)
Add Comment