کراچی( بزنس رپورٹر)چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے یوسی 2کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین کے ہمراہ نیو لیبر اسکوائر کا لونی کا دورہ کرکے پارکوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی انتظامیہ بلدیہ غربی کی اولین ترجیح ہے۔معززین نے بتایا کہ ایک پارک پر تجاوزات اور کچرے کے انبار جبکہ دوسرے پارک کی حالت انتہائی خراب ہے۔ چیئرمین نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جائے۔