کراچی(بزنس رپورٹر)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی پریس لاء اینڈ ریگولیشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اس کمیٹی کے مقاصد میں ممبر مدیران کو پریس قوانین اور اس پر عملدرآمد کے لئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔کمیٹی کی منظوری سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ اراکان میں عارف نظامی، ڈاکٹر جبار خٹک، طاہر فاروق، رفیق افغان (روزنامہ امت)، اعجازالحق ، مقصود یوسفی ، مظفر اعجاز ، عبدالخالق علی، تنویر شوکت ، احمد شفیق، یحییٰ خان سدوزئی، علی احمد ڈھلوں، حافظ ثناء اللہ، محمد تقی علوی ، سید محمدمنیر جیلانی ، وقاص طارق فاروق ، سید محمد رضا شاہ ، اشفاق احمد مفتی، نشید راعی ، رفیق احمد پیرزادہ ، امتیاز قاضی، عبدالسلام باتھ، راشد اقبال ، رضوان شاہ، عابد علیم ، زاہدہ عباسی اور حسینہ جتوئی شامل ہیں۔