کراچی)اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس ملیرراو انوار کے مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل ودیگر فریقین کو 3 ستمبرتک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ دوران سماعت درخواست گذارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ عدم اعتماد کے باوجودخصوصی عدالت نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہے کیس میں جانبداری برتی جا رہی ہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل کے جواب جمع نہ کرانے پر 3ستمبر تک جواب جمع داخل کرنے کی مہلت دے دی۔