احتساب عدالت میں دوران سماعت گفتگو پر لیگی رہنماؤں کی سرزنش

اسلام آباد(امت نیوز)احتساب عدالت کے جج نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں باتیں کرنے پر لیگی رہنماؤں کی سرزنش کر دی۔ جاوید لطیف، چودھری تنویز، بیرسٹر ظفر اللہ اور سعدیہ عباسی اور دیگر اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچے اور آپس میں باتیں کرنے لگے اس پر جج ارشد ملک نے سخت برہمی کا اظہار کیا،جج نے جاوید لطیف، چودھری تنویر، بیرسٹرظفراللہ اورسعدیہ عباسی کی سرزنش کر دی۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو باہر وقت نہیں ملتا جو یہاں باتیں کرتے ہیں،کمرہ عدالت میں دوسرے لوگ آپس میں کیوں باتیں کرتے ہیں؟۔

Comments (0)
Add Comment