قرارداد ناکافی -ڈچ سفیر کو ملک بدر کیا جائے- ثروت قادری کا وزیراعظم کو خط

راولپنڈی(نمائندہ امت) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر ڈچ سفیر کو دفتر خارجہ بلاکر احتجاج اور قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جیسے اقدامات ناکافی ہیں،حکومت شیطانی نمائش رکوانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل کیلئے تمام پارلیمانی و غیر پارلیمانی سیاسی و مذہبی قومی جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے ۔وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں ثروت قادری کا کہنا تھا کہ ہالینڈ سے تمام ترسفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کیے جائیں،پاکستانی سفیرکو ہالینڈسے واپس بلایا اور ڈچ سفیر کو ملک بدر کیا جائے

Comments (0)
Add Comment